بلوچستانپاکستان

*ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button