*اسلام آباد: ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد*
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے ۔ اسلم غوری
نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے ۔ اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہا ۔ اسلم غوری
آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، مولانا فضل الرحمان
ان کی تشریف آوری ان کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے، مولانا فضل الرحمان
جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، مولانا فضل الرحمان
کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان
عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ۔مولانا فضل الرحمان
ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔ ڈاکٹرذاکر نائیک
کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔ ڈاکٹرذاکرنائیک
میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔ڈاکٹرذاکرنائیک
مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔ڈاکٹر ذاکر نائک
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔ڈاکٹر ذاکر نائک
مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دئے ۔اسلم غوری
ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔ اسلم غوری
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی ۔اسلم غوری
مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔
مولانا مصباح الدین نور عالم خان ،مولانا محمود شاہ ، مفتی اویس عزیز ,مفتی اسجد محمود ہمراہ تھے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان