وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
نیوز ڈیسک وی او سی اردو
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمن اور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کئے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔ محسن نقوی
مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر،اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ محسن نقوی
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ محسن نقوی
مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ محسن نقوی
مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاست دان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔ محسن نقوی