پی ٹی آئی کی 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی تجویز ، حتمی فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کی تاریخ تبدیل کرکے 2 نومبر کو شہر اقتدار بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ کل پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت دھرنا ٹاسک فورس کے اجلاس میں دھرنے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ کل کے پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ دھرنا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اسلام آباد دھرنے کی تاریخ 30 اکتوبر تبدیل کرکے 2 نومبر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کل پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں