سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ جام شہادت نوش کرگئے

نیوز ڈیسک (وی او سی اردو نیوز)
28 ستمبر 2024

گزشتہ 3 دہائیوں سے ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی قیادت کرنے والے شیخ حسن نصر اللہ کو مشرق وسطیٰ میں ایک طاقتور شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے حزب اللہ کو ایک انتہائی طاقتور سیاسی اور فوجی تنظیم بنایا۔

گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے درالحکومت بیروت پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کا بنیادی مقصد شیخ حسن نصراللہ کو مارنا تھا۔
حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت سے متعلق اب تک تنظیم کی جانب سے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی دیگر مصدقہ ذرائع نے اب تک ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں