اسرائیلاقوام متحدہانٹرنیشنل
Trending
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے بعد اسرا_ئیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریر کیلئے آئے۔
وزیراعظم اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرا_ئیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلئے مدعو کیا گیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔