پاکستانسندھکراچی

*صدر مملکت کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت*

*صدر مملکت کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت*

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر کے جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد ہوئی اور انہوں نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کے لیے احسان مند رہے گی-

صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button