پاکستانفیصل آباد
Trending

*فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ملازم نے مریضہ کو بیہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا*

*فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ملازم نے مریضہ کو بیہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا*

*ملزم نے چودہ سالہ مریضہ کو اس کے ٹیسٹ کروانے کے لیے ہسپتال بلایا اور اسے لیبر روم میں لے گیا*

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے معروف الائیڈ ہسپتال میں ملازم نے مریضہ کو بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ملازم نے چودہ سالہ مریضہ کو بے ہوش کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد ملزم احسان فرار ہو گیا، جس کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے افغان آباد کی رہائشی مریضہ کی والدہ نازیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند کا جاننے والا شخص احسان الائیڈ ہسپتال میں ملازم ہے، احسان نے اس کی چودہ سالہ بیمار بیٹی نور فاطمہ کے ٹیسٹ کروانے کے لیے ہسپتال بلایا اور اسے لیبر روم میں لے گیا جہاں اس نے بچی کو بے ہوش کرنے کے بعد اس سے زیادتی کی اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔

ادھر تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں 14سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، محمد اسحاق ولد فضل حسین نے تھانہ سٹی چکوال کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ موضع بلکسر کا رہائشی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button