پاکستانپنجابگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔
Trending

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ* ریسکیو 1122 گوجرانوالہ

ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کا 13ویں نیشنل ریسکیو چیلنج 2024 انٹر ا ڈویژنل مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن۔*

گوجرانوالہ: سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ)ریسکیو 1122 (ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایات پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد کی زیرِنگرانی 13ویں نیشنل ریسکیو چیلنج انٹرا ڈویژنل مقابلہ جات ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن جس میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ اور ناروال کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ریسکیو چیلنج میں میڈیکل/ ٹرامہ، ہائٹ ریسکیو، فائر فٹ، تیراکی، غوطہ خوری اور ویل ریسکیو کے مقابلے کروائے گئے جس میں ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی سربراہی میں تمام شعبوں میں عملی طور پر بہترین اور عمدہ کارکردگی دکھائی اور مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پرحافظ آباد کی ٹیم رہی۔
ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی ٹیم 13ویں نیشنل ریسکیو چیلنج2024 میں شرکت کرے گی جو اگلے ماہ اکتوبر میں ریسکیو ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز اینڈ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button