ٹر مپ نے ہمیں بھی نہیں چھوڑا“ مزید 2خواتین کے امریکی صدارتی امیدوار پر جنسی زیادتی کے الزام

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، تین روز قبل دو خواتین کی جانب سے زیادتی کے الزامات کے بعد ایسی ہی مزید دو خواتین سامنے آگئی ہیں۔ لاس اینجلس میں ایک کانفرنس کے دوران اکتالیس سالہ سمر زغوڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں انھیں جنسی ہراس کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق میں انھیں ٹرمپ نے بیورلی ہلز ہوٹل میں بلایا اور اس دوران انھیں ہونٹوں پر چوما اور اس کے بعد اپنے ساتھ صوفے پر بیٹھنے کا کہا، جب وہ بیٹھ گئیں تو ٹرمپ نے انہیں کندھے سے پکڑا اور زبردستی چومنا شروع کردیا۔ ایک اور خاتون کرسٹین اینڈرسن نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ٹرمپ نے 1990 میں نیویارک کے ایک کلب میں ان سے دست درازی کی تھی۔
خاتون کے مطابق وہ اس وقت ہوٹل میں ویٹرس کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں۔ری پبلکن امیدوار کی جانب سے دونوں خواتین کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں