لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامدکا کہنا ہے کہ بہتر تھا کہ آئینی ذمے داری آئین اورقانون کے مطابق واپس لی جاتی مجھے عہدے سے ہٹائے جانے کامیڈیا سے پتا چلا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کا کہنا تھا کہ مجھے اعتماد میں لیا گیا نہ کوئی وجہ بتائی گئی ، مجھے تو عہدے سے ہٹائے جانے کا خودمیڈیا سے پتا چلا،بہتر تھا کہ آئینی ذمے داری آئین اورقانون کے مطابق واپس لی جاتی۔