اسلام آباد پویس نےدس لڑکے اور 6 لڑکیوں کوانتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )اسلا م آباد پولیس نے سینٹورس مال میں واقع فلیٹ پر مخلوط پارٹی پر چھاپہ مار کر دس مردو ںاور چھے خواتین کو انتہائی غیر اخلاقی اور فحش حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں کر گرفتار کر لیا تاہم کچھ دیر بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق مارگلہ پولیس کا کہناہے کہ انہیں ذرائع کی جانب سے اطلاع ملی کہ وہ سنٹورس مال کی 21 وی منزل پر واقع فلیٹ میں لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں اور وہ لوگ وہاں پر شراب پی کر غیر اخلاقی حرکات کرنے میں مشغول ہیں جبکہ انہوں نے فلیٹ میں بہت اونچی موسیقی بھی لگا رکھی ہے ۔ جس کے بعد ہم نے خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مذکورہ فلیٹ پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود 10 لڑکوں اور 6 لڑکیوں کو حراست میں لیا جو کہ نشے میں دھت تھے ۔ان تمام لڑکے اور لڑکیوں کو فوری پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا اور ٹیسٹ کروائے گئے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتاہم کچھ دیر بعد ضمانت پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔