”اے دل ہے مشکل“ کی تشہیری مہم،ایشوریہ کے حصہ لینے پر پابندی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم ” اے دل ہے مشکل “کی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقفلم میں ایشوریہ رائے بچن کا کردار انتہائی مختصر ہے اسی لئے فلم کے ہدایت کار نے انہیں پروموشن سے روک دیا ہے، ہدایت کار کا موقف ہے کہ اگر ایشوریہ نے فلم کی اکیلے ہی پروموشن کرنا شروع کر دی تو مداحوں کو یہ تاثر جائے گا کہ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے حالانکہ اداکارہ کا فلم میں ایک چھوٹا سا کردارہے ۔
Load/Hide Comments