چودھری نثاروجودکے مقابلے میں ن لیگ کاامیدوارہونا چاہیے:رانا ثنا اللہ
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صو بائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چودھری نثارکی تقریرنے غلام سرورکی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے،چودھری نثارنےپارٹی قیادت کوگالیاں دی ہیں،موجودہ صورت حال میں چودھری نثارکےخلاف ن لیگ کاامیدوارہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز‘‘ کے مطابق سابق صو بائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کی حالیہ تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چودھری نثارکی تقریرکےبعد غلام سرورکی کامیابی کےواضح امکانات ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے این اے 59 میں الیکشن مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ چاہتا تھا کہ آج (ن) لیگ اور نوازشریف کے حوالے سے کھلی باتیں کروں، میں آج جو بات کرنا چاہتا تھا بہت اچھا موقع تھا مگر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہے اور شریف خاندان مشکل حالات میں ہے، بیگم کلثوم نواز کی حالت کے حوالے سے بہت سوچا میرے دل نے اس بات کی اجازت نہیں دی ورنہ نوازشریف اوران کی بیٹی کا جو کردار رہا وہ سامنےلانا چاہتا تھا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ 34 سال سے میں نے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا، نواز شریف کا مجھ پر نہیں بلکہ میرا ان پر اور ان کے خاندان پر قرض ہے، اس جماعت کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی ہے جب کہ ہو سکتا ہے میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔