پاکستان

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ نے3 بہنوں کی ہلاکت کا نوٹس لےلیا

چیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے فورٹ عباس میں 3 بہنوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب،ڈی پی او بہاولپور اور فورٹ عباس کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، افسوس ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی، نصیراحمد اوراس کی بیوی چولستان میں اپنی بیٹیاں ڈھونڈتے رہے، پولیس ان کی مدد کیلئے کیوں نہ پہنچی؟یاد رہے کہ تین لڑکیاں صحرائے چولستان میں ریت کے طوفان میں راستہ بھٹک کر بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہوگئی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button