پاکستان

جو ایک کتاب کا دبا وبرداشت نہیں کر سکتا وہ ایٹمی ملک کیسے سنبھالے گا

نئی دہلی (صباح نیوز، این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کو نیشنل سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دبا وبرداشت نہیں کر سکتا وہ ایٹمی ملک کیسے سنبھالے گا، حسین حقانی سے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی جس کے باعث مجھے سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ریحام نے عمران خان کی تیسری اہلیہ کو جدید پاکستان کیلئے ان فٹ قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو سنسنی خیز انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ٹائمز نائو کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دبا وبرداشت نہیں کرسکتا واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟حسین حقانی کے ساتھ تصویروں سے متعلق ریحام کہتی ہیں کہ ان سے لندن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی تھی، تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو انہیں سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ریحام کہتی ہیں کہ عمران خان کی اہلیہ بشری مانیکا جدید پاکستان کے لیے ان فٹ ہیں، شادی کی جوتصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔ریحام خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی نے بمشکل 15 سے20 ٹکٹ پرانے کارکنوں کو دیئے، اسٹیٹس کو کے معاملے پر پی ٹی آئی کی سیاست نچلی ترین سطح پرہے۔ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کے حامی کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ کیلئے مذہب کو استعمال کرنے کی مخالف ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ محنت سے کتاب لکھی ہے جو ابھی آئی نہیں اس لئے قانونی نوٹس بھیجنے کا جواز نہیں بنتا۔ریحام خان نے کہا کہ اگر آپ کو کتاب چاہیے تو بنی گالہ فون کرکے کاپی لے سکتے ہیں، نواز شریف کو بھی میری کتاب چاہیے تو وہیں سے مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button