پاکستان

میرٹ پر ٹکٹ دیے، فیصلہ نہیں بدلوں گا، عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے ،میرٹ پر ٹکٹس کا فیصلہ کیا – انتخابی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا بنی گالہ میں احتجاج ہورہاتھا کہ عمران خان کارکنوں سے ملنے کےلئے پہنچے ۔اس موقع پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج آپ کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کیا تو کل کچھ اور لوگ آجائیں گے ،نظرثانی پٹیشن فائل کریں ،غور کیا جائے گا۔پی ٹی آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ آپ پلے کارڈ اٹھا کر آگئے ، یہاں کوئی جلسہ نہیں ہورہا ،جس کےبعد کارکن منتشر ہوگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button