ایڈیٹرکاانتخاب
پی ٹی آئی کی نواز شریف اور افتخار چوہدری پر کڑی تنقید
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر کڑی تنقید کی ۔ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے وکلا تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ۔ان کا مزید کہناتھاکہ الیکشن سے قبل افتخار چوہدری پھر رائیونڈ کی خدمات کےلئے نکل پڑے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے چوہدری نثار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی سیاسی اتحاد نہیں کررہے ۔انہوں نے نگراں حکومتوں اور الیکشن کمیشن کے اقدامات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ۔