بزنس

چین نے درآمدی امریکی خام تیل پر ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکی دے دی

چین نے درآمدی امریکی خام تیل پر ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکی دے دی جس کے بعد امریکی خام تیل 2 فیصد کے قریب سستا ہوکر دو ماہ کی کم ترین سطح 63 ڈالر 77 سینٹس فی بیرل پر آگیا۔ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حالیہ درآمدی چین کی اسٹیل مصنوعات پر ڈیوٹی لگانے کے معاملے کے بعد اب چین نے بھی درآمدی امریکی خام تیل پر ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔ اس دھمکی کے ردعمل میں امریکی خام تیل ایک اعشاریہ 9فیصد کمی سے اپریل کی کم ترین سطح 63 ڈالر 77 سینٹس فی بیرل پر آگیا ۔ اس کے ساتھ ہی لندن برینٹ خام تیل بھی ایک اعشاریہ ایک فیصد کمی سے 72 ڈالر 61 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نےچین سے منگوائی جانے والی 50 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹی عائد کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے دو طرفہ تجارت کم ہوگی اور عالمی معاشی نمو بھی متاثر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button