پاکستان

بنی گالہ کے باہرجہانگیر ترین کے خلاف نعرے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے امیدوار کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ایسے میں عمران خان نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکایت کی درخواست جمع کروا دیں جس پر نظر ثانی کی جائے گی تاہم عمران خان کی روانگی کے بعد کارکنان وہیں موجود تھے کہ جہانگیر ترین آن پہنچے اور وہ کارکنان کے ہتھے چڑھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کے باہر کارکنان نے جب جہانگیر ترین کو دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور احتجاج شروع کر دیا جبکہ کارکنان کی جانب سے جہانگیر ترین کے مخالف نعرے بھی لگائے گئے تاہم پی ٹی آئی رہنما وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کہاہے کہ ٹکٹوں کے معاملے پر 12بارہ گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی ہے لیکن میں بھی انسان ہو ں مجھ سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ اللہ نے مجھے فرشتہ نہیں بتایا۔میں نے کہا دیا ہے کہ جس کو ناراضی ہے وہ درخواست دیدے اس پر غورکرکے فیصلہ کر لیں گے۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور اس دوران درخواستوں پر فیصلہ کرلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button