پاکستان
جمشید دستی سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پی ٹی آئی کارکن 2دھڑوں میں تقسیم
مظفر گڑھ (نیوز وی او سی آن لائن)این اے 182جمشید دستی سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پی ٹی آئی کارکن 2دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔ پی ُٹی آئی کے ایک دھڑے نے جمشید دستی کے حق میں ریلی نکالی جبکہ دوسرے دھڑے نے احتجاج کرتے ہو ئے ضلعی سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق این اے 182میں جمشید دستی سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پی ٹی آئی کارکن 2دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ایک دھڑا جمشید دستی کےخلاف ہے جن کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کوئی بھی ایسا فیصلہ منظور نہیں جس میں جمشید دستی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جبکہ دوسرے دھڑے کا کہنا ہے کہ ہم جمشید دستی حق میں ہے اور ہم جمشید دستی کو سپورٹ کرنے کے پارٹی فیصلے کی حمایت کر تے ہیں ۔ ضلعی سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کر نے والے افراد کے خلاف پارٹی کاروائی کر ے۔