نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا گوجرانوالہ شہر کا دورہ
نگران وزیراعلیٰ نے شہر میں صفائی اور مون سون کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا۔
دورے کے بعد نگران وزیراعلیٰ کی سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ آمد۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ کی ملاقات۔
صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی اور احمد وقاص ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نگران وزیراعلیٰ کا شہر میں گندگی، نکاسی آب کے نامناسب انتظامات اور ناقص خوراک پر برہمی کا اظہار۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی گوجرانوالہ میں صفائی، نکاسی آب کے انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات۔
گوجرانوالہ شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان۔
شہر کو صاف ستھرا رکھنا متعلقہ محکمے اور ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری
کوڑا کرکٹ کو جلد سے جلد مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ ڈاکٹر حسن عسکری
شہریوں کو صفائی کے انتظامات کے حوالے سے شکایات پیدا نہیں ہونی چاہئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری
انتظامی افسران صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ ڈاکٹر حسن عسکری
نگران وزیراعلیٰ کا سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار۔
شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر حسن عسکری
فوڈ اتھارٹی اس ضمن میں متحرک اور فعال کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر حسن عسکری
جہاں تک ہو سکا شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر حسن عسکری