انٹرنیشنل

لیبیا میں اسامہ بن لادن کاذاتی ڈرائیور گرفتار

طرابلس(نیوز وی او سی آن لائن )لیبیا میں القاعدہ کے انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی اور مزاحمانہ کارروائیوں کا ایک بڑا ثبوت اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیورکی گرفتاری سے مل گیا ہے ۔ لیبیا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے ڈرائیور ابو سفیان قمو کو سولہ جون کے روزآپریشن کے دوران گرفتار کر لیاگیا ۔عرب اخبار العربیہ نے لیبیائی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالہ سے ابوسفیان قمو کی گرفتاری پر خبر نشر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انسٹھ سالہ بن قمو کا شمار القاعدہ کے سرکردہ رہنماوں میں ہوتا ہے۔ ابو سفیان اسی کی دہائی میں لیبیا کے اندر اپنا کام کاج چھوڑ کر اسامہ بن لادن سے وابستہ ہو گیا تھا۔ وہ سوڈان کے راستے افغانستان پہنچا جہاں اسے القاعدہ کے تربیتی کیمپوں میں تربیت فراہم کی گئی، جس کے بعد وہ القاعدہ کا نمایاں رہنما بن گیا اور اسی حیثیت میں اس نے متعدد جنگوں میں حصہ لیا۔
العربیہ کے مطابق سوڈان میں اسامہ بن لادن کے قیام کے دوران قمو ان کے ذاتی ڈرائیور کے طور پر خدمات سرانجام دیتا رہا۔ وہ تنظیم کے اہم افراد کے ساتھ بھی کام کرتا رہا، تاہم بعد میں اسے امریکی فوج نے گرفتار کر کے کیوبا میں بدنام زمانہ حفاظتی مرکز گوانتانامو بے منتقل کر دیا، جہاں وہ کئی برس تک قید میں رہا ، پھر اسے لیبیا بھیج دیا گیا۔ لیبیا میں وہ ابو سالم جیل میں اپنا باقی وقت گذار رہا تھا کہ دو ہزار گیارہ میں باغیوں کے ہاتھوں طرابلس کے سقوط کے وقت قمو جیل سے فرار ہو کر اپنے آبائی قصبے درنہ آ گیا جہاں اس نے انصار الشریعہ نامی انتہا پسند گروپ قائم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button