انٹرنیشنل
تھائی لینڈ کے بادشاہ کو شاہی خاندان کی تمام دولت کا مالک قرار دے دیا گیا
تھائی لینڈ کے بادشاہ کو شاہی خاندان کی تمام دولت کا مالک قرار دے دیا گیا۔ شاہ واجیرا لونگ کرن اب دنیا کے امیر ترین شہنشاہ بن جائیں گے ۔
تھائی لینڈ کے شاہی اثاثوں کا انتظام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے سرکاری ایجنسی کراؤن پراپرٹی بیورو کے کنٹرول میں تھا۔ تاہم گزشتہ سال تھائی فوجی حکومت نے اثاثوں کی شہنشاہ کو منتقلی کے قانون کی منظوری دی تھی۔
غیر ملکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب سرکاری ایجنسی نے 65 سالہ بادشاہ واجیرا لونگ کرن کو تمام شاہی اثاثوں کا مالک قرار دے دیا جن کی مالیت کا تخمینہ 30 سے 60ارب ڈالر تک ہے ۔
ان اثاثوں میں بینکاک میں قیمتی اراضی اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔