ایڈیٹرکاانتخاب

لندن آنے سے روکنے والوں کودنیا اور آخرت میں جوابدہ ہونا پڑے گا

لندن (نیوز وی او سی آن لائن)حسین نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو لندن آنے سے روکنے والوں کودنیا اور آخرت میں جوابدہ ہونا پڑے گا ۔ ہم اس معاملے کواللہ تعالیٰ پر چھوڑتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد کو لندن آنے سے روکے جانے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے جن لوگوں نے ایسا کام کیا ان کواللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماراخاندان بہت دکھی ہے اور ہم اس معاملے کو اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ایسا کرنیوالے کو آخرت میں بھی جواب دینا ہے اور دنیامیں بھی جوابدہ ہونا پڑے گا اور عنقریب ان کو نظر بھی آجائیگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button