پاکستان

ہم کرب سے دوچار ہیں، دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں، مریم نواز

مریم نواز شریف نے بتایا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ جب سے لندن پہنچی ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کو ہوش میں نہیں دیکھا، وہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ہارلے سٹریٹ کلینک سے روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز والدہ کی صحت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا رہے، وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں صحت عطا فرمائے۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے لندن پہنچے ہیں، بیگم کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا، میں اپنی والدہ سے بات کرنا چاہتی تھی، ان کی آواز سننا چاہتی تھی، جب ہم آئے ہیں وہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ ہم کرب سے دوچار ہیں، دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button