ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذنے سے منائی جارہی ہے
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جو ش جذسے سے منائی جارہی ہے، دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکڑوں عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات ہوں گے، جن میں امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گے۔
صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے عید پیغامات میں کہا ہے کہ سیاسی مہم جوئی سے کدورتیں بڑھتی ہیں ، قوم عید پر شہیدوں کو یاد رکھے، اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔صدقہ فظر سے حقیقی حقداروں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔
نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے پیغام عید میں کہا کہ کہ آج کے دن ہمیں اُن فرزندانِ وطن کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت اور اسے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور پاکستان کو امن اورترقی و خوشحال کا گہوارہ بنائے، آمین۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر میں اہل اسلام کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں – اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے۔ آمین۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کادن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الٰہی اور یوم تشکر ہے- اللہ تعالیٰ کی بے پایاں نعمت و رحمت کا تقاضا ہے کہ ہم قادر مطلق کے احکامات کی روشنی میں اپنے روز و شب کو منور کریں کیونکہ یہی صراط مستقیم ہے جس پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔