سان فرانسسکو سیاہ فام خاتون نے میئر کی نشست پر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی
سان فرانسس(نیوز وی او سی آن لائن) سان فرانسسکو میں پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سان فرانسسکو میں ہونے والے کانٹے دار مقابلے کے بعد 45 سالہ سیاہ فام خاتون’’ لنڈن بریڈ ‘‘ اپنے مضبوط مخالف امیدوار مارک لینو کو شکست دے کر میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ لنڈن بریڈ 2020تک سان فرانسسکو کے میئر کے فرائض انجام دیں گی۔ یہی نہیں وہ امریکا کی سیاسی تاریخ میں پہلی سیاہ فام خاتون میئر ہوں گی۔دوسری جانب بریڈ نے اپنی کامیابی کو انصاف اور خدمت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ نسل پرستی اور تعصب تھا لیکن انصاف اور خدمت کے سامنے کوئی جیت نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میرا تعلق سیاہ فام یا سفید فام سے نہیں بلکہ میری شناخت امریکا ہے جہاں انسان کو اس کے کردار اور عمل سے جانچا جاتا ہے اس کی جلد کی رنگت سے نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سان فرانسسکو کے میئر’’ ایڈ لی‘‘ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے جس کے بعد رواں ماہ5جون میئر کے لیے انتخاب ہوا تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بناپر نتائج کا الیکشن قدرے تاخیر سے کیا گیا ہے ۔