انٹرنیشنل

ڈرون حملے میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد، کالعدم تحریک طالبان کاسربراہ ملا فضل اللہ ہلاک

کنٹر (نیوز وی او سی آن لائن)افغانستان کے صوبے کنٹر میں ڈرون حملہ میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ،کا لعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
جینو نیوزنے امریکہ کے ایک نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملے میں پاکستان کوانتہائی مطلوب دہشت گرد ملا فضل اللہ مارا جا چکا ہے۔ ملا فضل اللہ چترال میں دہشت گردی کا سرخیل تھا اور سوات میں پاک فوج کے آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہوگیا تھا ۔ جہاں سرحد پار سے پاک فوج کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھیں اور پاکستان کے طول عرض میں متعدد بار خود کش حملے کر ائے ۔ پاکستان نے متعدد بار افغانستان سے ملا فضل اللہ اور اس کے ساتھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ملا فضل اللہ کی موت کی خبر کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم اگر ڈرون حملے کے ملا فضل اللہ مارا گیا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button