رنگ برنگ
ٹرمپ اور کم جونگ کا مجسمہ بن گیا
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات سے متاثر ہوکر ماہر فنکار نے اس تاریخی دن کو ریت کے سانچے میں ڈھال کر ٹرمپ اور کم جونگ کا مجسمہ بنا ڈالا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کے درمیان تاریخی ملاقات جہاں دنیا بھر کے حکمرانوں، سیاستدانوں اور عہدیداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی وہیں عام افراد بھی ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے والے ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات پر حیران ہیں اور اسے اچھا عمل سمجھ رہے ہیں۔
اسی تاریخی ملاقات کے اعزاز میں ایک ماہر فنکار نے ریت کے سانچے میں ڈھال کر ٹرمپ اور کم جونگ کا ریتیلی مجسمہ بنا ڈالا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے سودرشن پٹنائیک نامی فنکار نے Puriکے ساحل سمندر پر چھ ہزار کلو ریت سے دو میٹر اونچا مجمسہ بناڈالا جسے امن کے لیے خوش آئند قرار دیا۔