انٹرنیشنل
بیز واٹر کے ساحل پر ایک بادبانی کشتی کی موجودگی کا معمہ
ہیلی فیکس سے ایک رکن پارلیمان اس بات پر حیران ہیں کہ نووا سکوٹیا کے ساحل پر قوس قزح کے رنگ کے باد نما والی کشتی کا مالک کون ہے۔ اینڈی فلمور اپنے اہل خانہ اور کتے کے ہمراہ ساحل پر صبح کی سیر کو نکلے تو ان کو یہ کشتی دکھائی دی جس میں کوئی سوار نہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی ہلکی ریسنگ کشتی نہیں بلکہ کافی بھاری کشتی ہے۔ فلمور نے بتایا کہ عام طور پر اکتوبر میں ساحل ویران ہوتا ہے مگر اس کشتی کو دیکھنے کے کئے ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا ہے۔ فلمور نے کشتی کی کچھ تصاویر ٹویٹر پر پوسٹ کر دی ہیں اس امید میں کہ اس کے مالک اسے پہچان لیں۔