ایڈیٹرکاانتخاب
پاکستان جانے کے معاملے پر بہت الجھن کا شکار ہوں، پرویز مشرف
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جانے کے لیے بہت الجھن کا شکار ہیں ، زندگی میں وہ کبھی الجھن کا شکار نہیں ہوئے، عدالت نے کافی مبہم فیصلہ دیا ہے جس سے وہ کنفیوژن کا شکار ہوگئے ہیں۔
دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے کے فوری بعد ان کے بارے میں عدالت نے فیصلہ نہیں دیا جبکہ خواجہ آصف کے بارے میں واضح فیصلہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو تنہا محسوس کررہے ہیں، پارٹی ورکرز حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔
پرویز مشرف نے مطالبہ کیا کہ انہیں گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے ، تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے اور چھبیس جولائی سے پہلے فیصلہ سنایا جائے ۔