ایڈیٹرکاانتخاب

امریکا کا اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے

تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے یہ بات چینی شہر چِنگ ڈا میں جاری شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ایرانی صدر نے یہ بات جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button