میتھیو“سے کیرولینا میں بھی تباہی،زندگی مفلوج، ایمر جنسی نافذ، لاکھوں افراد محصور
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفان میتھیو کی تیز ہوائیں امریکا کی ساحلی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد واپس سمندر میں داخل ہوگئی ہیں۔ فلوریڈا، شمالی و جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ چاروں ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال ہے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکا کی ساحلی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ میتھیو کی تیز ہواو¿ں نے ریاست فلوریڈا اور جارجیا کے بعد شمالی کیرولینا میں تباہی برپا کردی۔ مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث شمالی کیرولینا میں سیلاب آگیا ہے۔ کچھ گاڑیاں بہہ جانے کی اطلاع ہے جبکہ گھروں کو نقصان پہنچنے اور حادثات کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہونے کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی کیرولینا میں تیز ہواو¿ں نے ہزاروں درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے،سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑگئیں لیکن طوفان کی شدت میں کمی نہیں آئی۔ صرف شمالی کیرولینا میں لاکھوں افراد سیلاب میں پھنس گئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث لاکھوں افراد ایئرپورٹس پر محصور ہوگئے ہیں۔