ترکی کی جانب سے 600بے گھر افغان خاندانوں کو خوراک کی فراہمی
کابل(آئی این پی)ترکی نے افغانستان میں600بے گھر خاندانوں کو خوراک فراہم کر دی،افغانستان میں خوراک اور چھت کے مسئلے کے حل کے لئے سنجیدگی اور مزید معاونت کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان شہت شبھرغان میں ترکی کی جانب سے فراہم کردہ 600بے گھر خاندانوں کو خوراک فراہم کر دی گئی۔افغان باشندوں نے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترکی کو اپنا براد ملک قرار دیا اور کہا کہ بے یارو مددگار افغانیوں کے لئے ترکی مدد فراہم کرتا رہتا ہے ہم اس کے شکر گزار ہیں۔ ترکی کی جانب سے فراہم کردہ سامان میں چاول، آٹا، گھی اور دیگر کھانا پکانے کے لوازمات ، مکرونی وغیرہ شامل تھیں۔ بے گھر خاندانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرم موسم میں خیمے کے نیچے رہ رہے ہیں۔ایسے ہی سردی آجائے گی ۔ افغانستان میں خوراک اور چھت کے مسئلے کے حل کے لئے سنجیدگی اور مزید معاونت کی ضرورت ہے۔