اردن کی سپورٹ کے لیے شاہ سلمان نے مکہ میں چار ملکی اجلاس طلب کر لیا
ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل (اتوار کے روز) مکہ مکرمہ میں چار ملکی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اردن کو اس وقت درپیش اقتصادی بحران سے باہر آنے میں سپورٹ کے طریقہ کار کو زیر بحث لایا جائے گا۔
ب ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے شاہ سلمان نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ تمام شخصیات نے اتوار 11 جون کو مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود عرب دنیا کی صورت حال اور اس کے امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی فکر رکھتے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ برادر ملک اردن کو درپیش حالیہ اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے دل چسپی رکھتے ہیں۔