انٹرنیشنل

عرب ملک کی حدود میں امریکی جنگی جہاز پر ’میزائل‘ حملہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن کے قریب سمندری حدود میں امریکہ کےایک جہاز پر حوثی باغیوں کی جانب سے دو میزائل فائر کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ امریکی بحریہ کے حکام کے مطابق میزائل حملہ اتوار کی رات کیا گیا جن کا نشانہ امریکی جہاز تھا ۔یہ واقعہ اماراتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔امریکی بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل مکہ کے قریب واقعہ ایک سعودی ایئر بیس سے فائر کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button