پاکستان

ی ٹی آئی رہنما جس نے ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان والا حربہ اپنا کر پی ٹی آئی چیئرمین سے ٹکٹ لے لیا

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 59 سے اجمل صابر راجہ کو ٹکٹ جار ی کر دیا ہے جس کے بعد انہو ںنے دھرناختم کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر راجہ نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر بنی گالہ کے باہر دھرنہ دے دیا تھا اور ان کے کارکنان بھی اپنے لیڈر کو ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے جس پر عمران خان نے ان سے ملاقات کی اور ٹکٹ جاری کر دیا جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ملاقات میں عمران خان نے اجمل صابر راجہ سے کہا کہ ہمارا سروے آپ کے خلاف آیا تھا جس کے باعث آپ کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے حلقے میں جعلی سروے کروایا گیا ، حلقے کے زیادہ تر عوام میرے ساتھ ہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر تھا پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 59 میں غلام سرور خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا تاہم اب وہ عمران خان نے اجمل صابر راجہ کو جاری کر دیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button