ایڈیٹرکاانتخاب

پی ٹی آئی نے علی محمدخان کو ٹکٹ کیوں جاری نہیں کی ؟

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات 2018 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی اہم امیدوار نظر انداز کردیے گئے جب کہ کئی کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشروط کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان کی 5 سالہ کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نہ ہوسکی۔ علی محمد خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کارکنوں کی رائے سے مشروط کر دیا گیا ہے اور انہیں کارکنوں اور حلقے کے عوام کی آراءسامنے آنے کے بعد ٹکٹ دینے یا نہ دینا کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے پارٹی قیادت سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔کراچی سے فیصل واوڈا کو بھی تاحال ٹکٹ نہیں مل سکا ہے جب کہ عامر لیاقت حسین کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ کراچی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ 13 جون کو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔
پشاور سے تحریک انصاف کے رہنما ارباب نجیب اللہ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کے حامیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button