پاکستان

عمران نے میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کی میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کو پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا صورتحال پر پالیسی دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اپنی میڈیا ٹیم کو خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت کی کارکردگی اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر بات کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ اور پی پی کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کا جواب دینے کےلئے حکمت عملی بھی بنائی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس اور دیگر اہم امور نمٹانے کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی سعودی عرب جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی سعودی عرب میں 3 روز قیام بھی کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button