پاکستان

ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف کارکنان کا بنی گالہ کے باہر احتجاج

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے عام انتخابات کےلیے ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کےخلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔
بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان جمع ہوئے اور ٹکٹوں کی تقسیم کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔
کارکنان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں سرور خان بطور امیدوار قبول نہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ این اے 54 پر اجمل راجا کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بہت مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں اور انتخابات میں ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button