انٹرنیشنل

شارجہ میں پھنسا پاکستان خاندان کسی مسیحا کا منتظر

شارجہ میں پھنسا پاکستان خاندان کسی مسیحا کا منتظر ہے، کراچی کے رہائشی عبدالغنی اور اہل خانہ کو زائد المیعاد رہائش کے باعث نوے ہزار درہم جرمانے کا سامنا ہے۔
2016ء میں دبئی میں بیروزگار ہونے والے 33سالہ عبدالغنی کا کہنا ہےکہ 2017ء میں اسے ایک بار پھر نوکری ملی جو جلد ہی کریڈٹ کارڈ کے ایک پرانے ڈیفالٹ کیس کے باعث ختم کردی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام معاملات طے ہونے کے بعد بھی ویزہ مدت ختم ہونے اور یو اے ای میں 520 دن زائد رہنے کے باعث اب نو ے ہزار درہم جرمانے کا سامنا ہے، جس کی ادائیگی کی کوئی سبیل نظر نہیں آتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button