انٹرنیشنل

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے چین میں شروع

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج چین کے شہر چنگ داو میں شروع ہورہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کو رکنیت ملنے کے بعد یہ تنظیم کا پہلا اجلاس ہوگا،اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کررہے ہیں ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت اور رہنما چین پہنچ رہے ہیں۔
روس کے صدر پوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، ایران کے صدر حسن روحانی، تاجکستان، کرغزستان، بیلاروس کے صدر بھی چنگ داو پہنچے ہیں۔
ولادی میر پوٹن نے چینی ہم منصب کے ساتھ 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین میں سفر کیا،دونوں رہنماؤں نے آئس ہاکی کا میچ بھی ساتھ دیکھا۔
اس موقع پر چین اور روس کے صدر خوشگوار موڈ میں نظر آئے، انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button