پاکستان

نوجوانوں اورخواتین کے حقوق کی علمبردار تحریک انصاف نے 50فیصد سے زائد ٹکٹس عمر رسیدہ افراد کو جاری کردیئے ، خواتین نظر انداز

لاہور (ملک خرم رفیق سے)نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کیلئے 50فیصد سے زائد ٹکٹس عمر رسید ہ امیدواروں کو جاری کئے گئے ہیں جبکہ خواتین میں صرف 6امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے لئے 173 پارٹی امیدواروں کا انتخاب کیا گیاہے جن میں89امیدواروں کی عمر یں 50برس سے زائد جبکہ 84امیدواروں کی عمریں 50برس سے کم ہیں ۔ پارٹی کی جانب سے صرف 6خواتین امیدواروں کو قومی اسمبلی کے لئے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے جن میں زرتاج گل جن تعلق این اے191ڈیرہ غازیخان سے،خدیجہ عامر این اے 173بہاولپور ،فاطمہ طاہر چیمہ این اے 168بہاولنگر ،عائشہ ناصر این اے 162وہاڑی ،ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125لاہور اور غلام بی بی جن کا تعلق این اے 115جھنگ سے ہے شامل ہیں۔پارٹی کی جانب سے جن معمرترین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں شیخوپورہ کے حلقہ 119سے راحت امان اللہ بھٹی شامل ہیں جن کی عمر 82برس ہے جبکہ این اے 181سے 80سالہ غلام مصطفی کھر شامل ہیں۔ پارٹی ٹکٹ حاصل کرنیوالے کم عمرترین امیدواروں میں غلام بی بی این اے 115جھنگ،فاطمہ طاہر چیمہ این اے168بہاولنگر ،مبین عالم این اے 175رحیم یار خان،باسط بخار ی این اے 184مظفر گڑھ ،ذو الفقارخان کھوسہ این اے 190ڈیر ہ غازیخان شامل ہیں اور حیرت انگیز طور پر اس کم عمر ترین امیدوار وں کی عمر ایک ہی ہے جو صرف 25سال ہے جبکہ معمر افراد میں محمد اسلم این اے 76سیالکوٹ کی عمر 70برس ،میاں محمد رشید این اے 77نارووال کی عمر 70برس ،ملک نواب شیر وسیر این اے 102فیصل آبادکی عمر 71سال،اعجاز احمد شاہ این اے118ننکانہ صاحب کی عمر 71سال،ملک کرامت علی این اے 135لاہو ر کی عمر 75سال ،سردار آصف علی ڈو لااین اے 138قصور کی عمر 77سال ،مخدوم سید احمد عالم این اے175رحیم یار خان کی عمر 73سال،ملک نیازاحمد جھکڑ این اے 188لیہ کی عمر71سال،سردار محمد جعفر خان لغاری این اے 193راجن پور کی عمر 75سال اور ان کے ساتھ ہی سردار نصراللہ خان دریشک این اے 194راجن پور جن کی عمر75سال ہے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button