پاکستان

کامران شاہد نے انڈین فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند فنکاروں کو کھری کھری سنادیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے شدید ترین کشیدہ حالات کے باوجود انڈیا جا کر کام کرنے کے خواہشمند پاکستانی فنکاروں کو کھری کھری سنادیںاور کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا کوئی باپ بھی نہیں ہوتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران شاہد نے کہا کہ بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کرنے میں حق بجانب ہیں کیونکہ کوئی بھی دشمن کو اپنے گھر میں جگہ نہیں دیتا۔ یہ بہت ہی حیران کن ہے کہ کچھ پاکستانی فنکار دشمن کے آرٹ کی خدمت کیلئے مرے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فنکاروں کی منطق یہ ہوتی ہے کہ ” فنکاروں کی کوئی قومیت نہیں ہوتی“ ۔ اس کا مطلب تو یہی ہوا کہ فنکار کا کوئی باپ بھی نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایک آرٹسٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button