ایڈیٹرکاانتخاب

حسن عسکری کو وجہ تنازع نہیں بننا چاہیے،امید ہے وہ خود اپنا نام واپس لے لیں گے: سعد رفیق

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمار ی جماعت کو نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے نام پر تحفظات ہیں یہ تاریخی انتخابات ہیں ، ان میں حسن عسکری کو وجہ تنازع نہیں بننا چاہیے،امید ہے وہ خود اپنا نام واپس لے لیں گے۔
مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے تقرر پر اعتراضات اٹھا تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پرالیکشن کمیشن نظر ثانی کرے ۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حسن عسکری غیر جانبداربالکل نہیں ہیں اور ہماری جماعت کو نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے نام پر تحفظات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حسن عسکری صاحب کا احترام کرتے ہیں،وہ پڑھے لکھے قابل آدمی ہیں لیکن ان کے سیاسی تصورات اور نظریات بالکل واضح ہیں۔حسن عسکری تحریک انصاف کے متحرک سپورٹر کے طورپر ٹی وی پر نظر آتے ہیں امید ہے حسن عسکری خود اپنا نام واپس لے لیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی انتخابات ہیں ، ان میں حسن عسکری کو وجہ تنازع نہیں بننا چاہیے انہیں اس منصب سے خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button