پاکستان
نیب ریفرنسز، نوازشریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردیں
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کی جانب سے 11 سے 15 جون تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردیں،درخواست میں کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے ۔
عدالت کے روبروموقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانا ہے عدالت سے استدعاہے کہ 5 روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ،اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست پر 11 جون کو بحث کر لی جائے۔