ایڈیٹرکاانتخاب

بدترین لوڈشیڈنگ ،نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملک بھر میں جاری بدترین لودشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹرپر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ایم ڈی پیپکو،ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور دیگراعلی حکام نے نگراں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی، پاور سیکٹر لاسز اور نظام کی بہتری کےحوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی اور ساتھ ہی پاور جنریشن،ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کرنے کو کہا۔
ناصر الملک نے ڈسکوز میں بھاری نقصانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارےاور وزارت توانائی نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کریں جبکہ اس میں وفاقی اورصوبائی سطح پرمدد کی ضرورت ہو تو آگاہ کریں اور ایساجامع پلان تیار کریں جو آئندہ منتخب حکومت کے لیے مددگار ثابت ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button