پاکستان

پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والی عائشہ گلالئی 6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والی عائشہ گلالئی نے اعلان کیا ہےکہ وہ قومی اسمبلی کے6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔
عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب لڑیں گی جبکہ کراچی اور سجاول سے بھی قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔انہوں نے لودھراں کے سرمایہ کاروں کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئر مین تحریک انصاف سے اختلافات کے بعد اپنی پارٹی تحریک انصاف گلا لئی بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہقومی اسمبلی کے6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button