ایڈیٹرکاانتخاب

ریحام کی کتاب شائع کرانے میں مدد نہیں کی، حسین حقانی

پاکستان کے سابق سفیر اور میموگیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام کی کتاب شائع کرانے میں مدد کی سختی سے تردید کردی ہے ۔
ایک بیان میں حسین حقانی نے کہا کہ میڈیا میں ریحام خان کی کتاب پبلش کروانے میں مدد کی غلط خبریں چلیں ،شدید دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ کسی نے اس حوالے سے مجھ سے تصدیق کی ضرورت نہیں سمجھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی پبلشر کا نمائندہ یا لٹریری ایجنٹ نہیں ہوں، عمران خان کو اگر اپنی سابق اہلیہ سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ براہ راست ان سے بات کریں، مجھے بغیر کسی ثبوت کے اس معاملے میں شامل نہ کریں۔
ریحام کی کتاب کی اشاعت میں مدد نہیں کر رہا، حسین حقانیحسین حقانی نے یہ بھی کہا کہ ریحام خان اور ان کے بیٹے سے لندن کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی تھی اور جیسے 2 پاکستانی بات چیت کرتے ہیں ویسے ہی ہماری گفتگو ہوئی اس میں کتاب کا ذکر تک نہیں ہوا۔ان کا کہناتھاکہ میں ریحام خان کی بہت عزت کرتا ہوں، میرا ان کی کتاب میں کوئی حصہ نہیں، عمران خان مجھ سے توجہ ہٹ کر دوسرے معاملات دیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button